June 22, 2018

بچوں کے پیدا ہونے کے بعد نام رکھنا ؟

 

سوال: السلام علیکم مفتی صاحب،

بچہ یا پچی پیدا ہونے کے بعد نام کب رکھنا ہے،کیا سات7 دن سے پہلے نام نہیں رکھ سکتے،اور پیدائش کے بعد کھجور کا استعمال کیسا ہے ؟

(محمد خیسر،)

جواب: وعلیکم السلام و رحمۃاللہ،

بچہ یا بچی کی ولادت کے کچھ دیر بعد بھی نام رکھ سکتے ہیں،سات7 دن کا گذرنا ضروری نہیں ہے،اور چھوٹے بچوں کے پیدا ہونے کے بعد کھجور کا چٹانا ‘‘سنت’’ ہے،

حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہا: کہ جب میرے گھر میں لڑکا پیدا ہوا تواسکو میں نے باگاہ رسالت مآبﷺ میں لے گیا توآپ اسکو کھجورچٹائے اور اسکا نام‘‘ ابراھیم’’ رکھا۔    (صحیح البخاری،ج/1،ح/5025)۔