August 21, 2018

دو وقت نمازجنازہ کا حکم ؟

دو وقت نمازجنازہ کا حکم ؟

 سوال: السلام علیکم مفتی صاحب،

نماز جنازہ جب ایک بار پڑھی جائے تو کیا اس کو دوبارہ پڑھ سکتے ہیں  ؟

(محمد نعمت)

جواب: وعلیکم السلام و رحمۃاللہ،

جب میت کے ولی (باپ،دادا،یا میت کا ذمہ دار) کے علاوہ کوئی دوسرانماز جنازہ پڑھائے توولی کو دوبارہ نمازجنازہ پڑھانے کی اجازت ہے،اوراگرولی نمازجنازہ پڑھ لے تو اب دوبارہ نماز جنازہ پڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔

(الھدایہ،ج/1،ص/416)