December 12, 2018

انتقال کے ایک سال بعد عید کاحکم ؟

انتقال کے ایک سال بعد عید کاحکم ؟

 سوال: السلام علیکم مفتی صاحب،

اگرکسی کے گھرمیں کسی کا انتقال ہوجائے تو کیا اس گھرمیں ایک سال تک عید یا شادی کرناجائز نہیں ہے؟اس کا کیا حکم ہے کیوںکہ بہت سے لوگ اس کو مانتے ہیں ؟

(شیخ فیضان)،

جواب: وعلیکم السلام و رحمۃاللہ،

جب کسی کے گھر میں کسی کا انتقال ہوجائےتو اس گھر میں ایک سال تک عید اور شادی نہ کرنا یہ اسلامی تعلیمات میں سے نہیں ہے،بلکہ یہ عوام کی جاہلانہ رسم ورواج ہے،اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے،

ہاں فطری طورپرغم ضرور ہوتا ہے،اور اپنے لوگ توخوشی کے موقعہ پریاد بھی آتے ہیں،اس کا مطلب یہ نہیں کہ ۱ سال تک عید اور شادی نہیں کرنا ہے بلکہ ضرور عید ،شادی اور دوسری دعوتیں بھی کرسکتے ہیں۔