February 19, 2018

دانڈیا ناچ کا حکم ؟

دانڈیا ناچ کا حکم ؟

 سوال: السلام علیکم مفتی صاحب،

غیر مسلموں کے تہوار دسہرہ کے موقعہ پر ‘‘دانڈیا ’’ نامی ناچ میں مسلم نوجوان بھی شریک ہوتے ہیں!!تو اس کا شریعت میں کیا حکم ہے ؟

(محمد شکیل،بوئے پلی،)

جواب: وعلیکم السلام و رحمۃاللہ،

یہ بڑی افسوس کی بات ہیکہ ایسے شیطانی اور غیرشرعی کام میں ہمارے نوجوان شریک ہوتے ہیں،دانڈیا ڈانس ہو یا کوئی اور نام والا ڈانس ہو اسلام میں اس کی اجازت نہیں ہے،کیونکہ یہ تہوار کے موقعہ پرجتنے بھی کئے جانے والے ناچ ہوتے ہیں یہ ان کے مذھب کی پوجا ہوتی ہے،لھذا ایسے کام سے ہرمسلمان کو بچنا ضروری ہے۔

(مشکاۃ المصابیح،ج/1،ح/375)