August 21, 2018

سنت سے پہلے بیٹھنے کا حکم ؟

سنت سے پہلے بیٹھنے کا حکم ؟

سوال: السلام علیکم مفتی صاحب

جب نماز کیلئے مسجد جاتے ہیں تو سنت سے پہلے بیٹھ کر اٹھنا کیا ضروری ہے ؟

(محمد عامر)

جواب : وعلیکم السلام و رحمۃاللہ،

جب مسجد میں داخل ہوجائے اور سنت پڑھنے کا ارادہ بھی کرلے تو اب سنت سے پہلے بیٹھ کر اٹھنا ضروری نہیں ہے،ویسے ہی سنت پڑھ سکتے ہیں،

ہاں اگر ذہنی اورقلبی سکون کے لئے بیٹھ کر اٹھے تو کوئی حرج نہیں ہے۔

(شرح الوقایہ،ج/1،ص/15)