December 12, 2018

یوم عرفہ کے روزہ کے ساتھ اور ایک روزہ

یوم عرفہ کے روزہ کے ساتھ اور ایک روزہ

سوال: السلام علیکم مفتی صاحب،

9 ذوالحجہ کے ساتھ کیا کوئی اورایک روزہ شامل کرلینا ہے جیسا کہ 10 محرم میں کے ساتھ اور روزہ شامل کرلیتے ہیں ؟  (مرز ایوب علی بیگ)،

جواب : وعلیکم السلام و رحمۃاللہ،

9 ذوالحجہ کا روزہ رکھنا نفل عبادت ہے اور اس روزہ کے ساتھ کوئی اور روزہ شامل کرنے کی کوئی روایت نہیں ہے،جیسا کہ 10 محرم کے روزہ کے بارے میں روایت ملتی ہے ایسا  9 ذوالحجہ کے روزہ میں نہیں ہے،

(صحیح مسلم شریف،ج/2)،

ہاں اگر 1 ذوالحجہ سے لیکر 9 ذوالحجہ روزے رکھے تو یہ بھی زیادہ بہتر ہے کیوںکہ ان دنوں میں عبادت کا بہت ثواب بتایا گیا ہے، اور یاد رہے کہ نفل روزہ کا کوئی وقت مقرر نہیں ہوتا ہے،رمضان کا مہینہ ،عید الفطر،عیدالاضحیٰ اور ایام تشریق کے علاوہ کبھی بھی روزہ رکھ سکتے ہیں،