June 01, 2023

طلاق کے بعد عدت کا حکم؟

طلاق کے بعد عدت کا حکم؟

 سوال: السلام علیکم مفتی صاحب،

ایک اسلامی بہن کا سوال ھے،کہ شوہر اور بیوی کے درمیان 3 سال سے طلاق کا معاملہ چل رہا تھا اور وہ دونوں 3 سال سے الگ ہیں،تو اب اس مہینے میں ان کا طلاق ہوچکا ہےتو انہیں اب طلاق کی عدت ٖگذارنا ہے ؟ یا نہیں؟

(سید وسیم احمد حسینی)،

جواب: وعلیکم السلام و رحمۃاللہ،

طلاق کی عدت کے لئے اس مہنے کا ہی اعتبار ہوگا جس میں طلاق ہوگی،چاہے وہ کتنے ہی دن جدا کیوں ہو جب کہ ان کی طلاق مثال کے طور پر جون2016 میں ہوئی ہو تو اب انکو طلاق کی عدت گذارنا ہوگا،گذرے ہوئے3 سال میں طلاق نہیں ہوئی تھی بلکہ طلاق تو اب ہوئی ہے لھذا اب طلاق کی عدت گذارنی ہوگی۔

(شرح الوقایہ،ج/2)