
سوال: السلام علیکم مفتی صاحب،
الحمد للہ میں نے نئے گھر کی تعمیر کی ہے،اب اس میں رہنے کا ارادہ ہے تو جانے سے پہلے کیا کرنا بہتر ہے ؟
(ایک اسلامی بھائی،بہار)
جواب: وعلیکم السلام و رحمۃاللہ،
ماشاءاللہ مبارک ،اللہ آپ کے گھر میں مزید برکت دے۔۔۔
نئے گھر میں جانے سے پہلے قرآن کی تلاوت اور درود شریف کی محفل کر لی تو زیادہ بہتر ہے،کیونکہ یہ برکت کا ذریعہ ہے،
معاف کرنا اس کا مطلب ہر گزیہ نہیں کہ ایک بار پڑھ کر بعد میں چھوڑنا ،بلکہ ہر دن قرآن کی تلاوت اور درود پاک کی کثرت زندگی میں برکت اوررحمت لاتی ہے۔