August 07, 2020

گلے میں شناختی کارڈ لٹکا کر نماز ؟ I.D CARD

گلے میں شناختی کارڈ لٹکا کر نماز ؟ I.D CARD

سوال: السلام علیکم مفتی صاحب،

آج کل ہر مقام جیسے اسکول،کالج،آفس وغیرہ میں شناختی کارڈ لازمی ہے جو میں خود کی تصویر بھی ہوتی ہے تو کیا اس کو گلے میں رکھ کر نمازپڑھ سکتے ہیں ؟

(محمد عارف،ریاض،سعودیہ)،

جواب: وعلیکم السلام و رحمۃاللہ،

گلے (NECK)میں ہو یا جیب (CHEST POCKET) یا اس کے علاوہ کے شناختی کارڈ جو میں فوٹوہواوروہ نمازمیں دکھتی بھی ہو تو اس سے نمازمکروہ ہوتی ہے،ہاں اگراس شناختی کارڈکو کپڑے کے اندر ڈال لے تو نماز مکروہ نہیں ہوگی۔بہتر یہ ہےکہ اسکو نماز کے وقت نکال ہی لیں۔(الھدایۃ،ج/1،ص/281)