June 05, 2023

مسجد کا پانی استعمال کرنا؟

مسجد کا پانی استعمال کرنا؟

 سوال: السلام علیکم مفتی صاحب،

کیا مسجد کی کوئی چیز استعمال کرسکتے ہیں ؟یہاں مسجد کا پانی بیکارجاتا ہے تولوگ اسکو لیجاتے ہیں،تویہ لیناجائز ہے یا نہیں ؟

(محمد عظمت،)،

جواب: وعلیکم السلام و رحمۃاللہ،

مسجد کی کوئی چیزیں جیسے جاےنماز،پنکھا وغیرہ جو خاص نمازیوں کے لئے کوئی وقف کرتا ہے تو ان کو کسی دوسرے کام میں اور کوئی دوسرے لوگ استعمال نہیں کرسکتے ہیں،

ہاں اگریہ چیزیں اس مسجد میں زیادہ ہوتواس کو دوسری مسجد میں استعمال کرنے کی اجازت ہے۔اور جہاں تک مسجد کے پانی کی بات ہے اسمیں اس بات کی گنجائش بتائئ گئی ہےکہ جب مسجد کی ضرورت سے بھی زیادہ پانی بچ جائے توکوئی ضرورت مند اس پانی کو استعمال کرسکتا ہے،اوراگرکوئی مسجد کے بورویل میں نمازیوں اورضرورت مندوں کے لئے پانی دینے کی نیت کیا ہوتو بھی دوسرے اس سے پانی لے سکتے ہیں،لھذاجب کوئی بورویل ڈالے تو ایسی نیت کرے تو زیادہ بہتر ہے۔     ( الھدیۃ،ج/4،ص/412)۔