
سوال: السلام علیکم مفتی صاحب،
کیا بیوی اپنے شوہرکونام سے بلاسکتی ہے ؟یا نہیں؟
(محمد فیاض ،ہنواڑہ،محبوب نگر)،
جواب: وعلیکم السلام و رحمۃاللہ،
اسلام محبت،حسن اخلاق اورآداب وتھذیب کی تعلیم دینے والا مذھب ہے،اور اپنےگھر والوں،رشتہ داروں،اور قرابت داروں میں سے ہر ایک کو مخصوص رتبہ دیا ہے،اور ہرمسلم معاشرہ میں اس کی خصوصیت ہے جو سارے مذاھب سے اس بات میں ممتاز ہے،تو جہاں تک بیوی کا اپنے شوہر کو نام سے بلانا اور پکارنا بالکل غلط ہے،اور یہ اسلامی تعلیمات کے بھی خلاف ہے،کیونکہ احادیث میں آیا ہےکہ: جب بھی صحابیات(رضی اللہ عنھن) نے اپنے شوہروں سے مخاطب ہوئیں توان کوان کے ناموں سے نہیں بلکہ ان کے لڑکوں کے نام سے مخاطب ہوئیں ہیں،
خالد ان کے لڑکے کا نام ہے اور شوہر کو بلانا ہو تو ‘‘ابو خالد’’ کہ کر بلایا کرتیں نہ کہ شوہر کے نام سے جیساکہ اس دور میں لوگ مغربی تھذیب کو اپناتے ہوئے بلارہی ہیں۔