حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہا :رسول اکرمﷺ کو رات میں جب غسل کی ضرورت ہوتی تو آپﷺ رات میں کبھی کبھی صرف وضو فرماتے او صبح میں غسل فرمالیتے۔ (ج/1،ح 119)ِ،
درس:قربان جائیں نبی کریم ﷺ کی ہر ادا پر کے جن کی ہر ادا امت کی لئے رحمت ہوتی ہے،تو وہ مقامات جہاں رات میں سردی زیادہ ہو یا پانی نہ ہو اور پانی صبح میں آنے کا یقین ہو تو ایسی صورت میں رات میں وضو کر لیں اور صبح میں غسل ،،اوراگر رات میں ہی غسل کا حکم دیا جاتا تو ساری امت کو دشواری ہوتی،تو یہ حکم رحمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے !!