June 01, 2023

درس جا مع الترمذی، باب :طہارت،نشست:35

 

حضرت ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہا،رسول اکرمﷺ سے مجھے ملاقات کا شرف ملا تو آپ نے مصافحہ فرمایا تو پھر میں پیچھے سے چلا گیا اور غسل کرکے حاضرہوگیا تو آپﷺ نے فرمایا: ائے ابوہریرہ ! تم کہا ں تھے ؟تو میں نے کہا یا رسول اللہﷺ میں حالت جنابت میں تھا تو غسل کے لئے گیا تھا،تو آپنے فرمایا : مسلمان کو کوئی چیز نا پاک نہیں کرسکتی ہے ـ

(ج/1،ح121)ِ،

درس :تو اس حدیث پاک سے پتا چلا کہ حالت جنا بت میں مصا فحہ کرنے کی اجازت ہے اسی لئے تو اس عمل کو خود رسول اکرمﷺ نے کرکے راہنمائی فرمادی۔