September 24, 2022

درس جا مع الترمذی، باب :طہارت،نشست:36

 

حضرت ابو ذررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہا :رسول اکرمﷺ نے فرمایا:پاک مٹی مسلمان کے پاکی کا ذریعہ ہے،اوراگر وہ ۱۰دس سال بھی پانی نہ پائے اور صرف تیمم ہی کرلے تو اس کے لئے اسی میں بھلائی ہے۔اور اگر پانی ملے تو اس کو استعمال کرے۔(ج/1،ح124)ِ،

درس : تو دوستوں ،جب کسی کو غسل کی ضرورت پیش آجائے اور پانی دستیاب نہ ہوتو ایسی صورت میں وہ تیمم کرلےتو وہ تیمم ہی  کافی ہے اوروہ غسل کے برابر ہے،اور دس سال سے مراد اس سے زیادہ اور اس سے کم کی بھی اجازت ہے۔