September 28, 2023

مرحومین کی طرف سے قربانی کا حکم ؟

مرحومین کی طرف سے قربانی کا حکم ؟

سوال: السلام علیکم مفتی صاحب

کیا جن لوگوں کا انتقال ہوگیا ہے ان کی طرف سے قربانی دینا جائز ہے ؟ یا نہیں ؟

(احمدی بیگم)ِ

جواب: وعلیکم السلام و رحمۃاللہ،

اسلام میں جو مسلمان زندہ ہواور صاحب نصاب ہو تو ایسے شخص پرقربانی دینا واجب ہے،اور جن کا انتقال ہوگیا ہو تو ان کے نام سے قربانی دینا واجب نہیں ہے،اور اگر کوئی ثواب کی نیت سے مرحومین کی جانب سے قربانی دے تو قربانی ہو جائے گی،اسکو قرابۃ کے طور پر ہے واجب کے طور پر نہیں ہے،یعنی کوئی دے تو قربانی ہوجاتے ہے اور جو نہ دے تو وہ گناہ گار بھی نہیں ہوتا ہے۔

(الھدایہ،جْ7،صْ173)