September 28, 2023

نماز استخارہ کا طریقہ

نماز استخارہ کا طریقہ

جب کسی کو کوئی کام کا آغاز کرنے کا ارادہ ہو وہ کا دینی ہو،تجارتی،رشتہ داری ہو اس کاکے کرنے سے پہلے 2 رکعات نفل کی نیت سے نماز پڑھ کر بھلائی ،اللہ سے مشہورہ کرنا سنت سے ثابت ہے،اور اس نماز کو نبی اکرمﷺ صحابہٗ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین  سکھایا کرتے اور یہ نماز کے بارے میں امام بخاری اور امام ابو داود رحمۃ اللہ علیھما نے نقل کیا ہے،یہ نماز کبھی بھی پڑھ سکتے ہیں،لیکن یہ رات میں پڑھنا بہتر ہے،،

نماز اسخارہ کا یہ طریقہ ہے

دو رکعات نفل کی نیت کرکے ہاتھ باندھ لے،

پہلی رکعات میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ قل یاٰیھا الکٰفرون اور دوسری رکعات میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ قل ھو اللہ احد پڑھنا بہتر ہےاور اگر یہ سورے یاد نہ ہوتو جو سورے یاد ہو وہ اسکو پڑہ لے،

نماز کے بعد ذکر اللہ اور ذکر رسول اللہ ﷺ کے بعد اوپر دی گئی تصویر میں دعائے استخارہ پڑھے اور دعا کرتے وقت اپنے کام کی نیت بھی کرلے،

پھر قبلہ رخ کرکے سوجائے دنیا کی باتیں نہ کرے،اور اگر خواب میں اس کام کے بہتری کی طرف اشارہ ہو،یا سفید یا ہرا رنگ  نظر آئے تو اس کام کو کرنے میں بھلائی کی طرف اشارہ ہے،

اور اگر اس کام کے نا مناسب ہونے کی طرف اشارہ ملے یا کالا یا لال رنگ نظر آئے تو اس کامطلب یہ کام نا مناسب ہے،اس کو نہ کرنا ہی بہتر ہے،

نوٹ : اگر خواب میں کچھ نظر نہ آئے تو 7 دن استخارہ کرنا بہتر ہے۔

صحیح بخاری1162، :سنن ابوداود(1538))