September 28, 2023

پہلی بار قربانی دےرہے ہوں تو ؟

پہلی بار قربانی دےرہے ہوں تو ؟

سوال: السلام علیکم مفتی صاحب،

اللہ کے فضل سے میں اس سال صاحب نصاب ہواہوں تو میں نےقربانی کی نیت کرلی ہے ،مگر میرے ایک دوست نے کہا کہ جو بھی پہلی بار قربانی دے رہا ہو تو اس کو اپنی قربانی کے ساتھ نبی پاک ﷺ کی بھی قربانی دینا ضروری ہے ورنہ اس شخص کی قربانی قبول نہیں ہوگی ! کیا یہ صحیح ہے ؟ اور اس کا کیا حکم ہے ؟

(شیخ شبیر احمد)،

جواب : وعلیکم السلام و رحمۃاللہ،

اللہ آپ کو مزید برکت عطا کرے۔۔ا

جو شخص صاحب نصاب ہوجائے تو اس پرقربانی واجب ہوجاتی ہے اور اگر وہ پہلی بار ہی قربانی دے رہا ہو تو اس پرصرف اسکی ہی قربانی دینا واجب ہے،نبی اکرمﷺ کی قربانی دینا واجب نہیں ہے اور اگر وہ صرف اپنی ہی قربانی دے تو اس کی قربانی ہوجائے گی،

واضح رہے کہ : اہم امتیوں پر لازم ھیکہ اپنے نبی پاک ﷺ کے لئے قربانی ہی کیا اگر وقت آجائے تو جان دینے کیلئے بھی تیار رہنا چاہئے تو یہ ہماری عقیدت ہے اور اوپر کا جواب ہماری شریعت ہے،ہم دونوں کو لیکر چلیں تو صراط مستقیم پر قائم رہیں گے۔ان شاءاللہ