
سوال: السلام علیکم مفتی صاحب،
قربانی کے گوشت کی تقسیم کا کیا طریقہ ہے ؟ بتائے تو بڑی مہربانی ہوگی ؟
(محمد احمد خان نقشبندی)،
جواب : وعلیکم السلام و رحمۃاللہ،
قربانی کے گوشت کے تین حصے کرنا مستحب ہے،
- غریبوں میں تقسیم کرنا ہے
- رشتہ داروں میں تقسیم کرے یا ان کو دعوت دے کر بھی گوشت کھلا سکتے ہیں،
- ایک حصہ خود کے استعمال کیلئے رکھنا مستحب ہے،
نوٹ : اگر قربانی دینے والا پورا گوشت خود رکھنا چاہتا ہو یا پورا گوشت غریبوں میں یا کوئی مدرسہ میں دینا چاہتا ہوتو بھی رکھ سکتا ہے یا دےسکتا ہے۔
(الھدایہ،ج/7،ص/173)