September 28, 2023

جانورذبح کرنا نہ آئے تو حکم ؟

جانورذبح کرنا نہ آئے تو حکم ؟

سوال: السلام علیکم مفتی صاحب،

اگر کسی کو جانور ذبح کرنا نہ آئے تو کیا کرے جیسے اکثر خواتین کے نام سے بھی قربانی ہوتی ہے تو وہ ذبح نہیں کرسکتی ہے تو کیا حکم ہے ؟

(عبد الرحیم،)

جواب : وعلیکم السلام و رحمۃاللہ،

اگر کسی کو جانور ذبح کرنا نہ آتا ہو تو ایسی صورت میں وہ کسی کو اپنا وکیل بنا کر جانور کو ذبح کروائے تو اس کی قربانی ہوجاتی ہے اسمیں مرد اور عورت دونوں کا ایک ہی حکم ہے۔

(الھدایہ،ج/7،ص/167)