
سوال: السلام علیکم مفتی صاحب،
بعض لوگ کہتے ہیں کہ عید کی نماز سے پہلے 2 رکعات نفل نماز پڑھنا ہے تو کیا یہ صحیح ہے ؟ کیا نفل کے بغیر عید کی نماز نہیں ہوتی ہے ؟ اسکی وضاحت فرمائیں تو مہربانی ہوگی ۔ (محمد امیر)،
جواب : وعلیکم السلام و رحمۃاللہ،
نمازعید سے پہلے 2 رکعات نفل نماز پڑھنا حدیث سے ثابت نہیں ہے،اور بعض علمائے کرام نے تو عید گا ہ میں نماز سے پہلے 2 رکعات نفل نمازپڑھنے کو ‘‘مکروہ’’ کہے ہیں،کیونکہ حدیث میں آیا ھیکہ :
حضرت ابو سعید خدری(رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہا : رسول اکرمﷺ نے عید کی نماز سے پہلےعیدگاہ میں نفل نماز نہیں پڑھ ہیں ہاں جب گھر لوٹے تو نفل نماز پڑھے ہیں۔ (سنن ابن ماجہ،ح :1193)،