
سوال: السلام علیکم مفتی صاحب،
طواف قدوم کسے کہتے ہیں اور اس کو بغیر وضو کے کرے تو کیا حکم ہے ؟
(محمد رئیس)،
جواب : وعلیکم السلام و رحمۃاللہ،
جب مکہ مکرمہ میں حرم شریف میں داخل ہوتے ہی طواف کرنے کو طواف قدوم کہتے ہیں،اس طواف کو اگر بغیر وضو کے کرلے تو صدقہ لازم آئے گا،یعنی نصف صاع ( سوّا کلو گیہوں) اور اگر حالت جنابت(وہ حالت جس میں غسل واجب ہو) میں طواف قدوم ادا کرے تو ایسی صورت میں دم یعنی ایک جانور کو قربانی دیناواجب ہوگا۔ (نور الانوار،ج/1،ص/17)